ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : 7ویں مقابلے میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 مارچ 2016 20:03

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : 7ویں مقابلے میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 139رنز ..

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے 7ویں مقابلے میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 139رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں جاری میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کا سنہری موقع ضائع کیا اور کوئی لنکن کھلاڑی بڑا انفرادی سکور نہ بنا سکا ،دنیش چندیمل 4،تلکارتنے دلشان 18، جے سوریا 3،اینجلو میتھیوز 18،ملندا سری وردنے 22،چمارا کاپوگدیرا30اور شناکا 1رن بنا کر پوویلین لوٹے۔

تھیسارا پریرا 6گیندوں پر 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔نووان کولاسیکرا نے آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکے لگا کر سری لنکا کو 138رنز تک پہنچنے میں مدد دی ۔ بھارت کی جانب سے بمراہ ، پانڈیا اور ایشون نے 2،2جبکہ نہرا نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔