حجرہ شاہ مقیم ،قتل و دہشت گردی میں ملوث اشتہاری کو فرار کروانیوالے کیخلاف مقدمہ درج

منگل 1 مارچ 2016 20:02

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) قتل و دہشت گردی میں ملوث اشتہاری کو فرار کروانے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قتل و اقدام قتل ،دہشت گردی اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تین سال سے مفرور اشتہاری جاوید عرف جیدی اوڈ کے بارے میں پولیس کو مخبری ہوئی کہ اس نے روبینہ ٹاؤن میں فیصل وسیم کے گھر پناہ لے رکھی ہے جس پر تھانیدار ظفر اقبال نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ریڈ کیا تو فیصل وسیم نے پولیس کا آتا دیکھ کر شور مچا دیا جس پر خطرناک اشتہاری ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس نے اسے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے پر گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :