جڑانوالہ، زمین کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ایم اے کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

منگل 1 مارچ 2016 20:02

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) نواحی گاؤں میں زمین کو پانی لگانے کے تنازعہ پر ایم اے کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ چک نمبر 128 گ ب میں ایم اے کا طالب علم محسن اپنی زمینوں کو پانی لگا رہا تھا کہ اْس کا جھگڑا لیاقت نامی شخص سے ہو گیا جس پر لیاقت نے اْسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :