جڑانوالہ، دیرینہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

منگل 1 مارچ 2016 20:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) دیرینہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو بچوں کے باپ کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 107 ر ۔

(جاری ہے)

ب میں مقبول احمد اور مجاہد وغیرہ کی ایک سال قبل معمولی مسئلہ پر لڑائی ہوئی تھی اور اسی رنجش کی بناء پر مجاہد نے اپنے ساتھیوں شہباز ، کاشف ، سہیل ، عامر ، طارق اور اعجاز کے ہمراہ گاؤں میں ہی اندھا دھند فائرنگ کر کے مقبول کو موت کے گھاٹ اْتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :