چیچہ وطنی، پانچ افراد نے پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا

منگل 1 مارچ 2016 20:01

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) پانچ افراد نے پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں177/9-L میں عبدالمجید وغیرہ پانچ افراد نے پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے دو افراد شرافت علی اور اس کے بیٹے واجد کوشدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس تھانہ غازی آبادنے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :