2018کے عام انتخابات میں عوام دھرنا دینے والوں کا دھڑ ن تختہ کر کے اپنا بدلہ لیں گے وزیر اعظم چاروں صوبوں میں ریکارڈ میگا پرو جیکٹ تکمیل کروا رہے ہیں

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو کی اوکاڑہ میں پریس کانفرنس

منگل 1 مارچ 2016 19:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام دھرنا دینے والوں کا دھڑ ن تختہ کر کے اپنا بدلہ لیں گے وزیر اعظم چاروں صوبوں میں ریکارڈ میگا پرو جیکٹ تکمیل کروا رہے ہیں اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ کاموں کو مکمل کروا کر تاریخ میں اپنا نام رقم کریں گے جمہوری حکومت آئینی مدت کو ہر صورت مکمل کرے گی مخالفین کے سیاسی غبارے سے ہوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی نکل گئی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو ، اشفاق چوہدری ،اظہر شیخ اور عتیق چوہدری بھی موجود تھے میاں معین خان وٹو نے کہا کہ انتقامی سیاست کے ہرگز قائل نہیں ترقیاتی کام بلا تفریق کروائے جا رہے ہیں میاں معین خان وٹو نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ عالمی منڈی کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے کیاگیاہے تاکہ عوام کو براہ راست یہ فائدہ منتقل کیا جاسکے