ساگا کپ 2016ء کے اہم میچ میں ٹاؤن شپ وائٹس نے علی گڑھ کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 1 مارچ 2016 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے اہم میچ میں ٹاؤن شپ وائٹس نے علی گڑھ کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کرکٹ کلب گراؤنڈ پر کھیلے گئے ون ڈے میچ یں علی گڑھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی مگر پوری ٹیم 28.4 اوورز میں صرف 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ علی گڑھ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں ۔

صرف محمد عارف 35 اور عبدالرحمان 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ٹاؤن شپ وائٹس کی طرف سے نعمان اکرم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے32 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے ساتھی باؤلر محمد عالم نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔106 رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاؤن شپ جمخانہ نے صرف ایک وکٹ گنوائی اور 14.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف بآسانی حاصل کرکے میچ جیت لیا۔

ٹاؤن شپ جمخانہ کی طرف سے محمد وقار 58 اور یاسر علی 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ علی گڑھ کی باؤلنگ میں عظمت پوری نے 51رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاؤن شپ جمخانہ کے نعمان اکرم کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ساگا سپورٹس کے جنرل مینجر فرخ ربانی کے مطابق پانچ سال کے عرصہ کے بعد لاہور میں کلب لیول پر ون ڈے ایونٹ آرگنائز کیا جا رہا ہے جس میں لاہور کے ٹاپ آٹھ کلب شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :