وزیر اعلیٰ کاتیرہ سالہ طالب علم کا مفت علاج کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 1 مارچ 2016 19:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ میں گردے کے مرض میں مبتلا تیرہ سالہ طالب علم عظیم کاسرکاری خرچہ پر مفت علاج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

شہر کے علاقہ غازی پورمیں مزدور فضل بٹ کا تیرہ سالہ بیٹا عظیم چار سال گردوں کے مرض میں مبتلا ہوا تھا ، غریب کیلئے بچے کاعلاج کروانا مشکل تھا جوکہ غریب کے بچے کو ہسپتالوں میں داخل بھی نہیں کروایا جاتا تھا اور پانچویں جماعت میں زیر تعلیم بیمار بچہ چار سال سے سکول بھی نہیں گیا تھا جس کاوزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے اس کا نوٹس لے لیا اور سرکاری خرچے پر بچے کا علاج کروانے کا حکم دیا اور رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف بیمار بچے کو مفت علاج کروائیں گے جس سے بچہ ٹھیک ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف غریبوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہروقت جدوجہد کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :