پشاور میں بازیاب ہونیوالے تینوں نائیجرین باشندے اسلام آباد منتقل

منگل 1 مارچ 2016 18:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں بازیاب ہونے والے تینوں نائیجرین باشندوں کو اسلام آباد منتقل کردیا ہے کیپٹل سٹی پولیس نے گزشتہ روز چار ماہ قبل اغواء کئے جانے والے تین نائیجرین باشندوں ایس بن ولد عنیبیا ، عکا نکا ولد افائینی ، اڈوزونی ولد انتھونی کو بازیاب کیا گیاتھا غیر ملکیوں کی بازیابی کے بعد صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ کے علاوہ اسلام آباد میں متعلقہ ملک کے سفارتخانے کو بھی آگاہ کیا گیا بازیاب ہونے والے تینوں نائیجرین باشندوں سے بیانات قلمبند کئے گئے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اسلام آباد میں واقع نائیجرین سفارتخانے کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

اور بیانات مکمل کرنے کے بعد انہیں اسلام آبادمنتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :