Live Updates

پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل 2016" ء پر عمران خان کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید

جنگلات کی اراضی پر قبضے اور غیر قانونی منتقلی سے صورت حال ابتری کی جانب بڑھ رہی ہے،بیان

منگل 1 مارچ 2016 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل 2016" لانے پر صوبائی حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر خصوصاً پنجاب میں جنگلات کا رقبہ پہلے ہی انتہائی کم ہے جنگلات کی اراضی پر قبضے اور غیر قانونی منتقلی سے صورت حال ابتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ن لیگ کے حکومت میں آنے کے بعد سے آج تک جنگلات کے رقبے میں سالانہ 3000 ہیکٹرز کمی آ رہی ہے جنگلات کے تیز کٹاوٴ کے باعث ماحولیاتی آلودگی خطرناک انداز میں بڑھ رہی ہے، پنجاب کے حکمران جنگلات کا کٹاوٴ روکنے کی بجائے قانون سازی کا سہارا لیکر ریزرو زمین دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں صوبے میں ماحول کے تحفظ کیلئے انگریز نے 1927 میں جنگلات کیلئے مختص رقبے کو قانونی تحفظ دیا اور بعد کی حکومتوں نے اس قانون کی پاسداری کی مسلم لیگ نواز جنگل تباہ کرنے اور جنگلات کی اراضی پر قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے پر تلی ہوئی ہے پنجاب حکومت کو جنگلات کے بچاوٴ کیلئے پختونخوا کی بلین ٹری سونامی جیسے منصوبے سے سبق حاصل کرنا چاہئیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :