بغیر ویزہ جعلی اور نامکمل سفری دستاویزات پر پاکستان لانیوالی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز پر 75لاکھ روپے جرمانے

25لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے

منگل 1 مارچ 2016 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) بغیر ویزہ جعلی اور نامکمل سفری دستاویزات پر پاکستان لانے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز پر 75لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے ، 25لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں پہلی دفعہ غیر ملکی ایئر لائنز کو پابند بنایا گیا ہے کہ کسی شخص کو بغیر ویزہ اور بغیر اجازت پاکستان نہیں لائینگی بلکہ اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز پر باقاعدہ طور پر جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف ایئر لائنز کو 75لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک پچیس لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوچکے ہیں واضح رہے کہ ماضی میں بغیر ویزہ مختلف ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جاتی تھی شہریت کی تصدیق کیے بغیر ہی ملکی و غیر ملکی پروازوں کے ذریعے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان کے حوالے کردیا جاتا تھا اور اس سلسلے میں شادونادر ہی کوئی دیکھنے کو ملتی تھی اس مجرمانہ غفلت میں جہاں ایک طرف پاکستان ویزہ قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں وہاں مختلف شہریت کے حامل اور مختلف جرائم میں ملوث اشخاص کو پاکستانی قرار دے ملک لایا جاتا رہا وزارت داخلہ نے اس امر کانوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پاکستان آنے والے درجنوں لوگوں کو نامکمل جعلی دستاویزات کی بنا پر اگلی ہی فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیا اسلام آباد یونائیٹڈ کوچ ڈینز جونز کو دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث واپس بھیج دیا گیا تھا مشہور اداکار شرمیلا ٹیگور کوبھی واہگہ بارڈر پر روک دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :