معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے ، ایجوکشن آفیسر شیرانی محمد سلیم

منگل 1 مارچ 2016 18:29

شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء ) معیاری تعلیم ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے ایجوکشن سپورٹ پروگرام یونیسف کے زیر اہتمام ضلع شیرانی میں بچوں اور بچیوں کوسکول میں داخل کروانے کے لئے گاؤں گاؤں گھر گھرداخلہ مہم شروع ہوچکی ہے اس سال چار ہزارنئے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف ہے ان خیالات کا اظہار ایجوکشن آفیسر شیرانی محمد سلیم زمری یونیسف کوارڈنیٹر عبد الرازق جا ن کاکڑ۔

ڈی او ای گل الرحمن مندوخیل ڈی ڈی او وزیر خان ناصرجی ٹی اے جنرل سیکرٹری ابراہیم ناصراور دیگر نے ایجوکشن آفس شیرانی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ سکولوں میں کتابوں کی مفت تقسیم جاری ہے داخلہ مہم کے سلسلے میں ضلعی سطح پر اور ہر کلسٹرمیں واک اور سیمینارز منعقد کئے جائینگے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ بچوں او ربچیوں کو سکولوں میں داخل کرایا جاسکیں انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

یونیسف کے زیراہتمام ضلع کے مختلف سکولوں میں 2015 میں مرمت کے کام کرائے گئے جبکہ اس سال بھی مزید کام کرائے جا رہے ہیں۔بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری لے لہذا داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علاقے کے لوگ علماء کرام سماجی تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :