پٹھانکوٹ ائیربیس حملہ،پاکستان نے تفتیشی ٹیم بھیجنے کی درخواست کی ہے ، بھارت

منگل 1 مارچ 2016 14:29

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستان نے اپنی تفتیشی ٹیم بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے ،اگر پاکستان ایسا کرتا ہے تو بھارت اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کر ن رجیجو نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں پاکستان نے اپنی تفتیشی ٹیم بھیجنے کی درخواست کی ہے لیکن اس بارے میں فی الحال تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور اگر پاکستان ایسا کرتا ہے توبھارت اس میں اس کے ساتھ تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پٹھانکوٹ حملے کے ثبوت پاکستان کے حوالے کر دیئے ہیں اور وہاں ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے ایسا پہلی بار ہو ا ہے جب پاکستان نے بھارت سے ملنے والے ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔