سکھر ،موسم بہار کی آمد کی خوشی ، استاد نے 20 شاگردوں کو گنجا کردیا

منگل 1 مارچ 2016 14:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) موسم بہار کی آمد کی خوشی میں استاد نے قلم کی بجائے استرا اٹھا کر 20 شاگردوں کو گنجا کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق روہڑی کے علاقے میں سکول کے استاد نے بہار کا موسم آنے کی خوشی میں شاگردوں کو گنجا کردیا۔

(جاری ہے)

استاد کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتری کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ بہار کے موسم میں ہر طرف ہریالی ہوتی ہے اور جیسے درختوں کو نئی زندگی اور خوبصورتی ملتی ہے اسی طرح گنجا کرنے سے بچوں کے بال بھی بہتر طور پر دوبارہ پیدا ہوں گے۔دوسری طرف بچوں نے اپنا گنجاپن چھپانے کیلئے سروں پر رومال اور ٹوپیاں لینا شروع کردی ہیں، طلبا کا کہنا ہے کہ گنجا ہونے کی وجہ سے انہیں ہر طرف سے مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :