اپنی اہلیہ کی وجہ سے سیاست میں نہیں آیا، سیلویسٹر سٹیلون

منگل 1 مارچ 2016 14:19

اپنی اہلیہ کی وجہ سے سیاست میں نہیں آیا، سیلویسٹر سٹیلون

لاس اینجلس ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکار سیلویسٹر سٹیلون نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی وجہ سے سیاست میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار سیلویسٹر سٹیلون نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ اپنے دوست اداکار آرنلڈ شیوارزنگر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھنا چاہتے تھے لیکن اپنی اہلیہ کی وجہ سے سیاست میں نہیں آئے۔ان کی اہلیہ کے مطابق یہ فضول آئیڈیا ہے،انہیں اداکاری سے ہی وابستہ رہنا چاہیے ۔اداکار کی اگلی اینیمیٹیڈ فلم رینچڈاینڈکلینک ہوگی جس میں وہ کردار کے لئے بیک گراونڈ آواز دیں گے۔ فلم 20اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔