آسکر ایوارڈز ‘ بدترین کارکردگی کے پانچ ایوارڈ ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کے نام

منگل 1 مارچ 2016 14:11

آسکر ایوارڈز ‘ بدترین کارکردگی کے پانچ ایوارڈ ”ففٹی شیڈز آف گرے“ ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ایک جانب تو آسکرمیلے نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے تو دوسری طرف ریزی فلمی ایوارڈز کے بھی چرچے ہیں جس میں فلمی ستاروں کو بدترین کارکردگی پر ایوراڈز دیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایسے میں جب ہر طرف فلمی دنیا کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈز کا چرچا ہے دوسری طرف ریزی ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کی اس مختلف تقریب میں ہالی وڈ فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ نے پانچ بدترین ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔ یوں ریزی ایوارڈز میں بدترین فلم ہونے کا اعزاز ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کے نام رہا۔فلم کو بدترین اداکار اور بدترین اداکارہ سمیت دیگر بدترین کیٹیگری کے ایوارڈ وصول کرنا پڑے۔ تقریب میں خصوصی ریزی ریڈی میر ایوارڈ سلویسٹر اسٹالون کے نام رہا۔ انہیں فلم ”کریڈ“ پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔