ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کر لیا

منگل 1 مارچ 2016 14:11

ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کر لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن مارکیٹا کورنکووا عیسائیت کو خیر باد کہتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔انھوں نے دائر ہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ اپنا آبائی ملک چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے دبئی میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورنکووا کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسلام میں خواتین کو دیے جانے والے حقوق سے متاثر ہو کر یہ مذہب اختیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اس عقیدے کو اپنانے کے حوالے سے غور کر ہیں تھیں۔ سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھ لیا ہے۔لندن میں شائع ہونے والے عرب جرنلال قدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر ، سپر ماڈل اور اداکارہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اعلان سے انکے پرستار حیران رہ گئے ہیں۔

واضح رہے انھوں نے چارلس یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور لندن کے رائل کالج آف آرٹس سے فلم اور ٹی وی پروڈکشن ڈیزائننگ میں ایم کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ کچھ عرصہ بی بی سی کے ساتھ بھی منسلک رہ چکی ہیں