لیونارڈو ڈی کیپریو کی فتح ،فرت جذبات سے کیٹ ونسلٹ کی آنکھیں بھر آئیں

منگل 1 مارچ 2016 14:04

لیونارڈو ڈی کیپریو کی فتح ،فرت جذبات سے کیٹ ونسلٹ کی آنکھیں بھر آئیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک میں ’جیک‘ لیونارڈو ڈی کیپریو اور ’ روز‘کیٹ ونسلٹ کا انجام اچھا نہیں ہو سکا تھا تاہم 88ویں آسکر ایوارڈ تقریب کا انجام دونوں ستاروں کیلئے بہترین رہا۔ہالی ووڈ سٹار کو ماضی میں متعدد بار آسکر کیلئے نامزد کیا جاتا رہا ہے تاہم وہ اس قبل کبھی بھی گولڈن لیڈی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

(جاری ہے)

آخر کا ر ڈی کیپریو کی محنت رنگ لے ہی آئی اور اتوار 28فروری کی شام وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کو ایوارڈ وصول کرتے دیکھ کر ان کی بہترین دوست اور ساتھی اداکارہ کیٹ ونسلٹ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے بے اختیا ر آنسو بہہ نکلے۔واضح رہے لیونارڈو ڈی کیپریو کو اپنی فلم ”دی ریوننٹ“میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر رواں سال آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے