غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پرخاتون نے شاہ رخ خان کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا

منگل 1 مارچ 2016 13:43

غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پرخاتون نے شاہ رخ خان کے چہرے پر تھپڑ رسید ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر خاتون نے بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپر سٹار نے اپنی نئی آنے والی فلم ”فین “کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ایک مرتبہ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر انھیں ٹرین میں ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندگان سے پہلی مرتبہ ممبئی آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ممبئی ٹرین سے آئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جب وہ ٹرین میں سوار ہوئے تو اپنی برتھ پر کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دی ، انکا کہنا تھاکہ یہ میری ہے میں نے اس کیلئے پیسے ادا کیے ہیں لہٰذا اس پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے آگے بڑھ کر میرے چہرے پر زوردار تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تمھاری نہیں بلکہ سب کی ہے

متعلقہ عنوان :