ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ‘ معمر رانا

منگل 1 مارچ 2016 13:37

ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکارر معمر رانا نے کہا ہے کہ ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ ہر ڈرامہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے جس کا ناظرین نے بہت اچھا ریسپانس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اور معیاری ڈرامے یا فلمیں مدتوں یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں کام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوا ہے نئے ڈرامے بننے سے جہاں ڈرامہ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے وہاں فنکار اور انڈسٹری سے دیگر افراد کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔