کراچی : پی آئی اے کا طیارہ غیر ملکی طیارے کے سامنے آ گیا، کپتان کی مہارت سے طیارہ بچ نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 13:31

کراچی : پی آئی اے کا طیارہ غیر ملکی طیارے کے سامنے آ گیا، کپتان کی مہارت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : پی آئی اے طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777طیارہ ایران سے آ رہا تھا کہ 38ہزار فٹ کی بلندی اچانک غیر ملکی طیارے کے سامنے آ گیا ، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کنٹرول اتھارٹی نے پی آئی اے کے پائلٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا تاہم طیارے میں ٹی سی اے ایس سسٹم موجود تھا ، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سسٹم کے ذریعے طیارے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :