پاکستانی ہائی کمیشن کے وفد کو جے پور جیل میں قیدیوں سے ملنے سے روک دیا گیا

ملاقات کیلئے پیشگی اجازت لی گئی تھی ‘ہائی کمیشن حکام نے بھارت سے معاملہ اٹھایا

منگل 1 مارچ 2016 13:30

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست راجھستان کی جے پور جیل حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم کو پاکستانی قیدیوں سے ملنے سے روک دیا جبکہ ہائی کمیشن حکام نے کہا ہے کہ ملاقات کیلئے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا چار رکنی وفد ریاست راجھستان کی جیل میں قید 25 پاکستانی قیدیوں سے ملنے گیا تھا تاہم جیل حکام نے نہ صرف پاکستانی ہائی کمیشن کے وفد کو قیدوں سے ملنے سے روکا بلکہ پاکستانی قیدیوں کی تعداد بھی پچیس کے بجائے گیارہ بتائی۔

پاکستانی ہائی کمیشن حکام کے مطابق جیل میں پاکستانی قیدیوں سے ملنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ‘ہائی کمیشن نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعے کا اعادہ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :