چا ئلڈ لیبر قا نون کے خلاف بھٹہ ما لکا ن پنجاب حکو مت کے خلاف ڈٹ گئے

بھٹے ہمیشہ کے لیے بند کر نے کی دھمکی ،پنجاب اسمبلی کے سا منے دھرنا دینے کا اعلان

منگل 1 مارچ 2016 13:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) چا ئلڈ لیبر قا نون کے خلاف بھٹہ ما لکا ن ڈٹ گئے ۔ بھٹے ہمیشہ کے لیے بند کر نے کی دھمکی دیدی ۔پنجاب اسمبلی کے سا منے دھر نہ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق بھٹہ مالکا ن چا ئلڈ لیبر قا نون کے خلاف ڈٹ گئے اور پنجاب حکو مت کو 3وارننگ دیتے ہو ئے کہا کہ اگر ہمارے جا ئز مطا لبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر کے بھٹے ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے بھٹہ ما لکان نے کہا کہ مزدور اپنے بچوں کو خود اپنے ساتھ کا مکر نے پر مجبور کر تے ہیں حکو مت انکے کے خلاف بھی کاروائی کر ئے انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی اجرت بالائی پنجاب کو (اے) کلاس وسطی پنجاب کو (بی) کلاس اور جنوبی پنجاب کو (سی) کلاس میں رکھا جائے یا ضلع کی بنیاد پر خام خشت کے ریٹ مقرر کئے جائیں