پاکستان دنیا کے50 کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست ہے ،کرپٹ حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں،یہاں لٹیروں کو اعلیٰ ترین سطح پر تحفظ حاصل ، عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 13:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے50 کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست ہے کرپٹ حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں یہاں لٹیروں کو اعلیٰ ترین سطح پر تحفظ حاصل ہے اور عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں بڑے بڑے سرمایہ دار اور امراء بینکوں سے اربوں روپے قرض لے کر ہڑپ کرجاتے ہیں سٹیٹ بینک بھی بے بس ہے وہ محض اعدادوشمار پیش کرکے چپ ہوجاتا ہے جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام کو کرپشن کے خلاف بیدار کیا جائے ایک کروڑ افراد سے کرپشن کے خلاف دستخط لیں گے بڑے بڑے بورڈز پر کرپشن کے خلاف دستخطی مہم چلائیں گے ماہرین کے گروپ کرپشن کے خلاف دستاویزی ثبوت تلاش کرکے قوم کے سامنے پیش کریں گے کرپشن سے پاکستان ہر درمند پاکستانی کے دل کی آواز ہے جماعت اسلامی یکم مارچ سے کرپشن کے حلاف عوامی مہم کا آغاز کرے گیقوم کو ان کے خلاف قوم کو اٹھنا ہوگا ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار عوامی غیظ و غضب سے بچ نہیں سکیں گے ہم نوجوانوں، خواتین، طلبا و طالبات ،کسانوں اور مزدوروں کے احتجاجی مظاہرے ہوں گے انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں پکڑے نوکریوں کی تلاش میں ہیں مگر بے حس حکمران اپنے نااہل شہزادوں کو قومی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر بٹھا رہے ہیں اور غریب کے بچے کوروز گار دینے کیلئے تیار نہیں یہ ظلم و جبر کا نظام عوام اب زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے50 کرپٹ ترین ممالک میں سر فہرست ہے بھارت کرپش میں پاکستان سے37 درجے بہتر ہے جبکہ بدقسمتی سے ایتھوپیا جیسا ملک بھی پاکستان سے13درجے بہتر ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے لیے قائم ادارے قومی احتساب بیورو کے پَر پہلے سے کٹے ہوئے ہیں اس کے ناخن بھی نہیں انہوں نے کہا کہ کہ عام آدمی سودکی لعنت میں گرفتار ہے۔

(جاری ہے)

قرض ادا نہیں کرسکتا تو اس کا گدھا اور ریڑھی،چھابڑی اور کھوکھا ضبط کرلیا جاتا ہے۔چھوٹے کاشتکار اور مزدور طبقہ، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان اور ہنر مند شہری سبھی عذاب میں مبتلا ہیں ملک کی دولت سے امراء اپنی جھولیاں بھر رہے ہیں اور محروم طبقات بھوک کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی منظم ترین اور جمہوریت میں سب سے پہلے درجے کی جماعت ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم کو بیدار کریں قوم نے ہمیں بار بار آزمایا ہے امانت اور دیانت کے میدان میں ہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں۔ کرپشن جہاں بھی ہو، ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور نشاندہی کریں گے۔