عوام کیلئے خوشخبری ،نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ میں 4روپے 11پیسے کمی کی منظوری دے دی

منگل 1 مارچ 2016 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ 4روپے 11پیسے کمی کی منظوری دے دی،یہ کمی صرف ایک ماہ کیلئے کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4روپے 11پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا،صارفین سے جنوری میں 9 روپے 86پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے ہیں۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :