ملتان : دیہاتیوں نے 3 ڈاکو پکڑ لیے ،پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

منگل 1 مارچ 2016 13:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) مظفر گڑھ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 3ڈاکو ملتان کے قریب دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے، دیہاتیوں نے خوب تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ میں قصبہ گجرات کے قریب 6ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ایک گھر میں گھسے تو اہل خانہ نے چور مچا دیا اور ڈاکووں کا تعاقب شروع کر دیا اور ملتان میں قریب ہیڈ محمد والہ کے قریب ایک دیہات میں 3ڈاکووں کو پکڑنے کے بعد خوب دھنائی کی ،3 گھنٹے تک ایک کمرے میں ڈاکووں کو بند رکھا بعد میں مظفر گڑھ کی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں کو ان کے حوالے کر دیا۔ڈاکووں کے مطابق ان کے نام آصف، حق نواز اور جعفر ہے اور ان کا تعلق کبیر والا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :