سیالکوٹ ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی یو اے ای اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار
منگل 1 مارچ 2016 13:01
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی متحدہ عرب امارات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے شارجہ جانے والے ایک مسافر عرفان الطاف کے سامان سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کی کارپارکنگ میں موجود اس کے 2 مزید ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان الطاف کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار یورو اور 58 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی بنتی ہے۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انٹیلیجنس ادارے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 20 کروڑروپے مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.