لاہور :تحفظ نسواں کا پہلا کیس درج ، بیوی کو پیٹنے پر شوہر گرفتار

منگل 1 مارچ 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) لاہور کی یسریٰ بی بی نے شوہر کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرا دیا۔ تھانہ گرین ٹاوٴن نے تشدد کا مقدمہ درج کر کے شوہر طیب کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن کی یسریٰ بی بی نشے کے عادی شوہر کے تشدد کا نشانہ بن کر تھک چکی تھی۔

(جاری ہے)

یسریٰ بی بی نے بیٹے کو ساتھ لیا اور مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔

یسریٰ کا کہنا ہے گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ تھانہ گرین ٹاوٴن نے یسریٰ بی بی کی درخواست پر زیر دفعہ 354 مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے یسرا بی بی کے شوہر طیب کو تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یسریٰ بی بی کو امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا

متعلقہ عنوان :