مفکر اسلام ماڈل سکول پنڈی سینیاں تحصیل شکرگڑھ میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 1 مارچ 2016 12:37

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء ) مفکر اسلام ماڈل سکول پنڈی سینیاں تحصیل شکرگڑھ میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے ہونہار طلبا طالبات ،والدین نے بھر پور حصہ لیا سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ علاقہ کے نونہالان ملت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہا ہے اور بہترین نتائج دے رہا ہے تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے ہمارے اساتذہ کرام خصوصی طور پر والدین کے احترام اور نماز کی پابندی کے حوالے سے بھی خصوصی لیکچر دیتے ہیں سکول میں طلبا طالبات کو بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے مناسب فیس لیکر علاقہ کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں پاکستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے جو سانحات رونما ہوئے ہیں وہ تاریخ کا ایک ایسا المناک ورق پیش کر رہے ہیں پشاور کے آرمی پبلک سکول کے بعد باچا خان یونیورسٹی سانحہ نے پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی تقریب میں حافظ محمد عمران آسوی ،چوہدری بشارت تغل پور کے علاوہ سکول کے طلبا طالبات نے بھی اظہار خیال کیا بچوں نے شاندار ٹیبلو پیش کر کے سامعین سے داد وصول کی آخر میں ہونہار طلبا طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور انہیں مبارکباد دی گئی -

متعلقہ عنوان :