ضلع کونسل اورٹاؤنز ممبران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

منگل 1 مارچ 2016 12:27

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ضلع کونسل پشاور اور چاروں ٹاؤنز ممبران کے تین روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے ممبران ‘ٹاؤن ون ‘ٹو‘تھری اور فورکونسلوں کے ممبران کیلئے مشترکہ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ شروع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ مین ممبران کورولز آف بزنس اورقواعد وضوابط کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اور ٹریننگ میں ضلع وٹاؤنز کونسلوں کے ممبران نے دلچسپی لی۔

ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کے ممبران کوڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض احمدخان نے ‘ٹاؤن ون کونسل کے ممبران کو شاہد خان نے ٹاؤن ٹو کونسل کے ممبران کو جاوید امجد نے ‘ٹاؤن تھری کونسل کے ممبران کو شوکت خان اور ڈپٹی سیکرٹری خالد خان جبکہ ٹاؤن فورکونسل کے ممبران کو قاسم خان‘ رحمت کبیر نے ٹریننگ دی جومزید دوروز جاری رہے گی۔