سٹی ماڈل سکول میں سالگرہ کے حوالے سے تقریب

منگل 1 مارچ 2016 12:26

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )پشاور کے ایک نجی تعلیمی ادارے سٹی ماڈل سکول اینڈ ایلیمنٹری ایجوکیشن سسٹم گلبہار نمبر5کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ‘ طلباء اور والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر آصف اقبال مہمان خصوصی تھے‘ تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوزاور خاکے پیش کیے اور اپنے ان ٹیبلوز اورخاکوں کی مدد سے مہمانوں کو علم کی اہمیت‘ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور دہشت گردی کے منفی اثرات کے بارے میں پیغام دیا