کے ایم یو کو ملک کی 10بڑی جامعات میں شامل کرنا مشن ہے‘ ڈاکٹر حفیظ

منگل 1 مارچ 2016 12:25

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدحفیظ الله نے کہاہے کہ یونیورسٹیوں کی ترقی کا اندازہ وہاں کی فیکلٹی کی قابلیت اور محنت سے لگایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف طبی جامعات میں اول آنے کے ساتھ ساتھ ملک کی پہلی دس جامعات کی صف میں شامل ہوناہے۔

(جاری ہے)

کے ایم یو کی فیکلٹی کا معیار ملک کی کسی بھی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے‘ ہم دن رات کی محنت اور پیشہ وارانہ لگن سے نہ صرف یونویرسٹی کی رینکنگ میں بہتری لاسکتے ہیں بلکہ اس کے نتیجے میں ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں بھی اپنا کرداراداکرسکتے ہیں۔ پروفیسر حفیظ الله نے کہاکہ ملک بھر کی تیرہ طبی جامعات میں کے ایم یو کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنا ہم سب کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے‘ کیونکہ ہمارا ہدف طبی جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کرناہے۔

متعلقہ عنوان :