تور غر ، ضلع کے عوام کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا

منگل 1 مارچ 2016 12:08

تورغر۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) تور غر کے منتخب عوامی نمائندوں نے مل کر ضلع کی ترقی میں کام کرنے کا عندیہ دے دیا منفی سوچ کو ختم کرکے مثبت اقدام کو یقینی بنانے کا اعلامیہ جاری۔ تفصیلا ت کے مطابق تورغر ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلع ناظم نو ر محمد خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا باقائد ہ آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا ۔

اجلا س میں تمام اراکین ضلع کونسل و خواتین اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نور محمد خان نے کہاکہ ہمیں ضلع کے عوام کی ترقی کویقینی بنانے کی غرض سے مل کر کام کرنا ہوگا جس پر تمام اراکین ضلع کونسل نے اتفاق کرتے ہوئے اس اعلامیہ کی تائید کی اور ضلع کی ترقی میں اپنااپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعلان کیا ۔