شردھا کپور کی راک آن ٹو 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیگی

منگل 1 مارچ 2016 12:02

شردھا کپور کی راک آن ٹو 11 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیگی

ممبئی۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم راک آن ٹو 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کی نئی میوزیکل ڈرامائی فلم کی کہانی ابھیشک کپور اور پوبانی چوہدری نے لکھی ہے ۔فلم کی ہدایت شجاعت سوداگر نے دی ہیں۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں پراچی ڈیسائی ،فرحان اختر ،ارجن رامپال،پورپ کوہلی اور شردھا کپور شامل ہیں ۔ اس فلم کی موسیقی شنکر اور احسان نے ترتیب دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :