ماڈلز کی بجائے ناموراداکاراؤں کو ٹی وی کمرشلز میں ترجیح دی جانے لگی

منگل 1 مارچ 2016 12:02

ماڈلز کی بجائے ناموراداکاراؤں کو ٹی وی کمرشلز میں ترجیح دی جانے لگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء )ماڈلز کی بجائے فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو ٹی وی کمرشلز میں بھی ترجیح دی جانے لگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے کامیاب اداکاروں نے اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ کے ساتھ مختلف ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ان میں ثناء ، نیلم منیر ، زیبا شہناز ، جاوید شیخ ،اسلم شیخ، شان ، ماہرہ خان ، جواد خان ، حمزہ علی عباسی ، عدیل ہاشمی ، علی ظفر ، فہد مصطفی ، سہیل احمد ، کوڈو ، عابد کشمیری اور علی طاہرسمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ان اداکاروں کے ٹی وی کمرشل آج کل مختلف نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں ۔