الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے دونوں ہالوں میں کل سے نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہونگے

منگل 1 مارچ 2016 11:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے دونوں ہالوں میں آج سے نئے اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

الحمراء ہال lمیں رائٹر و ڈائریکٹر وسیم اکرم کا اسٹیج ڈرامہ ” بلو پھڈے باز“ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں بلو رانی ، چاہت چوہدری ، آرزو ، فروزہ ، حسنہ ، مجاہد رانا ، افشان چیمہ ، انور ماہی ، ارشد ملک ، جمیل چاکلیٹ اور عاطرف شاہ شامل ہیں جبکہ الحمراء ہال llمیں رائٹر و ڈائریکٹر سحر عباس کا اسٹیج ڈرامہ ” کڑیاں چال باز تے منڈے رنگ باز “ پیش کیا جائیگا جس کی کاسٹ میں اداکارہ شازیہ بلوچ ، شیزہ جان ، دانیا مغل ، حسنین حیدر ، افتخار چن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

الحمراء میں پیش کیے جانے والے دونوں اسٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر بھٹی برادران اور وسیم بھائی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :