بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں‘ شاہ رخ خان

منگل 1 مارچ 2016 11:51

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں‘ شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارتی سپرسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سپر سٹار بننے کا سفر بہت کٹھن ہوتا ہے لیکن اس درجے پر پہنچ کر ایک اداکار ہر گزرتے دن کے ساتھ اصل زندگی سے بہت دور ہوتا جاتا ہے۔ کنگ کان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کسی نہ کسی کا مداح ضرور ہوتا ہے۔ وہ بھی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح ہیں۔ کوئی بھی اداکار آسانی سے سپر سٹار نہیں بن جاتا، یہ سفر بہت کٹھن اور مشکلات سے بھرپور ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :