آنجہانی بھارتی اداکار راجیش کھنہ کا بنگلہ نئے مالک نے گرادیا

منگل 1 مارچ 2016 11:51

آنجہانی بھارتی اداکار راجیش کھنہ کا بنگلہ نئے مالک نے گرادیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارت کے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کے باندرہ میں جس بنگلے میں یادگار شب و روز گزرے اس کے نئے مالک نے یہ بنگلہ مسمار کردیا ہے اور اپنی مرضی سے نیا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ کے اس بنگلے کا نام ’آشیرواد‘ تھا۔ راجیش کھنہ کے 2012میں انتقال کے بعد ان کی فیملی نے اس گھر کو بیچ دیا تھا اور اس گھر کی قیمت 90کروڑ روپے وصول کی تھی۔ا?نجہانی راجیش کھنہ کے مداحوں کی اس بنگلے سے کئی یادیں وابستہ تھیں وہ اس بنگلے کے مسمار کیے جانے پر بے چد رنجیدہ ہیں۔