موٹروے پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 مارچ 2016 11:42

موٹروے پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01مارچ۔2016ء) موٹروے پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔دھند کے باعث کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر 7 کاریں ، 2بسیں اور ایک کوسٹر آپس میں ٹکراگئیں۔ لاہورکے نواحی علاقے کالاشاہ کاکوکے قریب موٹروے پردھند کے باعث حادثے میں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،موٹروے پولیس نے گاڑیاں ایک جانب کرکے سڑک کو ٹریفک کےلئے کلیئر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ صبح کے وقت شدید دھندکے باعث پیش آیا جب ایک منی ٹرک غلط موڑ کاٹ رہا تھاکہ پیچھے سے آنےوالی 7کاریں ،2بسیں اور ایک کوسٹراس سے ٹکرا گئیں،ایک بس کار پر چڑھ گئی،جس سے کار سوار2افراد موقع پرجاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بس کو کار پرسے اتارا۔عینی شاہدین کاکہناہے کہ اطلاع کے باوجودریسکیو اورموٹروے پولیس کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں،ترجمان موٹر وے پولیس کاکہناہے کہ زخمی شخص کو شیخوپورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ حادثے کی شکار گاڑیوں کو سڑک کی ایک جانب کرکے موٹروے کو ٹریفک کےلئے کلیئر کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :