بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے‘ جوہی چاولہ

منگل 1 مارچ 2016 11:03

بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے‘ جوہی چاولہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارت اداکارہ کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر آنے کے باعث میڈیا سے دوررہی جس کا افسوس ہے۔ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میڈیا سے گفتگو کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ نجی دورے پر آنے کی بنا پر پاکستانی میڈیا سے دور رہی ہوں۔ کراچی میں میرے عزیز قیام پاکستان سے قبل سے رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تین روزہ نجی دورے کے اختتام پر ممبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پاکستان کے دورے پر میڈیا کیلئے خصوصی طور پر وقت نکال کر اوٴنگی۔ فنکار کا میڈیا سے چولی دامن کا ساتھ ہے وہ کیسے ٹو ٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں فنکار ہی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اب تو پاکستانی فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے بھارتی عوام بہت دیوانے ہیں۔

متعلقہ عنوان :