ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیسٹمینوں کی مایوس کن کارکردگی ، ہیڈ کوچ وقار یونس پریشا ن

منگل 1 مارچ 2016 00:09

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیسٹمینوں کی مایوس ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیسٹمینوں کی مایوس کن کارکردگی نے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی پریشا ن کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈھاکہ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شعیب ملک اور عمر اکمل کی شاندار پرفارمنس کی بدولت یو اے ای کو 7وکٹوں سے شکست دی تا ہم اس میچ میں بھی پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیسٹمین ایک بار پھر تسلی بخش کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں پریشان اس بات ہوں کہ ٹاپ آرڈر بیسٹمین نہیں چل رہے تاہم خوشی اس بات پر ہے ٹیم نے جیت کا کھاتا کھول لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو آئندہ میچز میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہو گا ، سمجھ سے باہر ہے کہ ٹاپ آرڈر کیوں خوفزدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اور عمر اکمل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :