متحدہ عرب امارات کے کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عرفان بڑی انجری کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 29 فروری 2016 22:31

متحدہ عرب امارات کے کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عرفان ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) متحدہ عرب امارات کے کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عرفان بڑی انجری کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اہم میچ ڈھاکہ میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب باولنگ کرواتے ہوئے قومی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عرفان نے رن آوٹ کیلئے وکٹوں کی جانب آنے والی تھرو کو پکڑنے کی بجائے اسے اس وکٹوں میں براہ راست لگنے کی امید سے چھوڑ دیا۔

تھرو کو چھوڑنے کے باعث گیند محمد عرفان کی ٹانگوں کے نازک حصے کے قریب سے ہو کر گزری۔ گیند ٹانگوں کے نازک حصے پر لگ جانے کے باعث محمد عرفان بڑی انجری کا شکار ہو سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :