ٹی20ایشیاء کپ، پاکستان نے یواے ای کو7وکٹوں سے شکست دیکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

130رنزکاہدف پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پرانیسویں اوورمیں حاصل کرلیا،شعیب ملک اورعمراکمل کی ناقابل شکست نصف سنچریاں شعیب ملک کو49گیندوں پر63رنزکی اننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا

پیر 29 فروری 2016 22:07

ٹی20ایشیاء کپ، پاکستان نے یواے ای کو7وکٹوں سے شکست دیکرٹورنامنٹ میں ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) ٹی20ایشیاء کپ میں پاکستان نے یواے ای کو7وکٹوں سے شکست دیکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی،یو اے ای کی کمزورٹیم مقررہ اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر129رنزکابہترمجموعہ بنانے میں کامیابی رہی،ابتدائی تین وکٹیں جلدگرنے کے بعدشعیب ملک اورعمراکمل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کاحصول ممکن بنایا،شعیب ملک کو49گیندوں پر63رنزکی اننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 130 ہدف دیا۔پاکستان کی طرف سے بولروں نے میچ کے آغاز میں ہی وکٹ حاصل کر لیے۔ روشن مصطفی اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

محمد کلیم محمد عامر کی بال پر بولڈ ہو گئے جبکہ دوسری طرف محمد سمیع کی گیند پر روشن مصطفیٰ کیچ آؤٹ ہوئے ان کا کیچ کپتان آفریدی نے لیا۔

شائمان انور نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ان کے علاوہ محمد عثمان 21 پر آؤٹ ہوئے اور امجد جاوید 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے بہت عمدہ گیندیں کیں اور چار اوورزمیں چھ رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے اپنے پہلے سپیل میں دو اوور میں ایک رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ محمد سمیع نے 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ،محمد عرفان سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور چار اووروں میں 30 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔

129 رنز کے جواب میں پاکستان کو آغاز سے ہی مشکلات کا شکار کاسامناکرناپڑا،شرجیل خان 4رنزبناکر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے اسی ہی اوورمیں خرم منظور بھی بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ بھی 11 رنز بنا کر چوتھے اوور کی پہلی گیند پر امجد جاوید کا شکار بنے۔اس موقع پرشعیب ملک اورعمراکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کیااوردونوں کے درمیان 113رنزکی ناقابل شکست شراکت ہوئی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کرتے ہوئے ٹیم کوٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی دلادی۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرکے یواے ای کیخلاف میچ 7وکٹوں سے جیت لیا۔پاکستان کی تینوں وکٹیں امارات کے امجد جاوید نے حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :