صوابی پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے ارکان کو گرفتارکرلیا

پیر 29 فروری 2016 21:53

صوابی۔29 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے ارکان کو گرفتارکر کے 10سرقہ شدہ گاڑیاں ، جعلی سرکاری نمبر پلیٹس ،مہریں اور دیگر اوزار برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید خان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ اصغر خان ، ایس ایچ اوتھانہ کالوخان ہارون خان ،اے ایس آئی اکمل خان ،نعیم خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے صوابی ،جہانگیرہ روڈ پر بمقام شاہ منصور ناکہ بندی کرکے ملزمان سرکاری گا ڑی نمبرپلیٹA-1393کوہاٹ میں آئے ہوئے بغرض چیکنگ کھڑا کرکے ملزمان گاڑی کے کوئی کاغذات پیش نہ کئے جبکہ ساتھ اُن کے قبضے سے سرکاری محکمو ں کے مہریں برآمد ہوئے پولیس نے اسرار ولد نورداد سکنہ کالوڈھیر، انورزیب اورسبزعلی ولد محبت خان سکنہ ڈاگئی گرفتار کر لئے۔

انٹاروگیٹ کرکے ان کے قبضہ سے مذید 9گاڑیاں سرقہ شدہ بھی برآمد کی گئی۔اسی طرح ان سے ا یک دوسری بڑی کاروائی میں تھانہ زیدہ پولیس نے 2000ہزار گرام چرس ، 1034ہزار گرام ہیروئن ،ایک پستول 30بور بمعہ06عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :