عوام کے تحفظ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت اقدامات اٹھائے،کمال شاہ

پیر 29 فروری 2016 21:53

مردان۔29 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) امن جرگہ صوبہ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں بدامنی کے واقعات میں اضا فہ اور بابائے تاجران حاجی حلیم جان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامی اور دوسرے اقدامات اُٹھا کر صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں امن جرگہ کے کا اجلاس میں چیئرمین سید کمال شاہ ، جنرل سیکرٹری ارشد منان خان، نشتر خان، حاجی اشراف الدین خان، پیر مصری خان، امین اُتمانخیل ، شمس القیوم، قیصر خان، عابد علی شاہ، ملک سرفراز ، اعجاز محمد خیل، طارق خان گمبت،اور قاری محمد ایوب نے خطاب کیا۔ مقر رین نے کہا کہ امن جرگہ صوبے میں قیام امن کے لئے عوام کو منظم کرنے کی خاطر تندہی سے کام کر رہا ہے اور صوبہ بھر میں مارچ کے مہینے کے آخر تک تنظیم سازی مکمل ہو جائے گی۔ سید کمال شاہ نے کہا کہ پختونوں کے خطے میں تباہی و بربادی سالہا سال سے جاری ہے اور ایک سازش کے تحت پختونوں کو دہشت گرد ثابت کرکے بعض قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :