تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلیوں اورملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں،مشتاق غنی
پیر 29 فروری 2016 21:53
پشاور۔29 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اوراعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم نسواں پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلیوں اورملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے پیر کو شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اورریاست ہائے متحدہ امریکہ کے باہمی تعاون سے انگریزی زبان تک رسائی کی مائیکرو سکالر شپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مذکورہ پروگرام دو سال کے عرصہ پر محیط ہے جس میں 13 سے 20 سال کے عمر کی طالبات کا انگریزی زبان میں مہارت کے لئے انتخاب کیا گیاہے۔(جاری ہے)
پروگرام کامقصد طالبات کو انگریزی زبان میں عبور حاصل کرانے کے ساتھ ان کی اعلیٰ تعلیم کے لئے استعدار میں اضافہ اورامریکہ سمیت دیگر بیرون ممالک میں سکالر شپس کاحصول ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کاکہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ کئے بغیر ترقی وخوشحالی کاحصول ناممکن ہے۔
خواتین معاشرے کاایک طاقتور حصہ ہیں جن کی بدولت کسی بھی قوم اوملک کواپنے مقاصد کی تکمیل میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی میں خواتین کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت صوبہ کی بچیوں کے لئے نئے گرلز کالجز اور اعلیٰ جامعات قائم کررہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم سب کے لئے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں صوبہ میں بلاامتیاز تعلیمی شعبہ میں قابل قدر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مشتاق احمدغنی نے خواتین کی تعلیم میں شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے فیکلٹی ارکان اوریونیورسٹی انتظامیہ کو مزید محنت اورلگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ تحقیقی شعبہ میں خدمات کادائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ جامعات کابنیادی کام تحقیق کرنا ہے جس پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم نے 100 طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں وائس چانسلر شہیدبے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور پروگرام فوکل پرسن سیف اﷲ خان بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.