(ن) لیگ کی پا لیساں غر بت نہیں غر یب مکاؤ پر مبنی ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 29 فروری 2016 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی پا لیساں غر بت نہیں غر یب مکاؤ پر مبنی ہے‘حکمران قوم کو روٹی ‘صحت اور تعلیم دینے کی بجائے صرف جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ‘حکمرانوں کے پاس ویژن نام کی کوئی چیز نہیں وہ شیخ چلی کے خواب دیکھ رہے ہیں ‘اگر ملک کو بحرانوں سے نجات دلانا ہے تو اس کیلئے تحر یک انصاف کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے ورنہ کر پشن ‘مہنگائی او ر بے روزگاری سمیت دیگر مسائل قوم کا مقدر رہیں گے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر نے کی بجائے قوم سے نئے وعدے کر رہی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے مر کزاور پنجاب میں اقتدار میں آئے ملک میں کر پشن سمیت تمام مسائل میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس وہ ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :