خیبر پختو نخوا میں میں احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرکے ناقدین کے منہ بند ہو گئے‘ اصلاحات کے نام نیب کی خود مختاری قبول نہیں، آئینی ادارے کو خود مختار بنائے گئے غیر جانبدار احتساب ممکن نہیں

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید کی گفتگو

پیر 29 فروری 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں میں احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرکے ناقدین کے منہ بند ہو گئے‘ اصلاحات کے نام نیب کی خود مختاری قبول نہیں، آئینی ادارے کو خود مختار بنائے گئے غیر جانبدار احتساب ممکن نہیں، بہت ہو گیا اب مک مکا کی سیاست کا خاتمہ، ہر ایک کا احتساب ہوناچاہئے۔

وہ پیر کو پبلک سیکرٹیریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اپنے چند وزیروں مشیروں کو بچانے کیلئے قومی ادارے کو سیاسی دباؤ میں لانا چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ کے پی کے آزاد احتساب کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ترامیم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جس کے بعداحتساب کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی لہذاحکمران تنقید بند اور نیب کی خود مختاری پر وار کرنے سے باز رہیں کیونکہ خیبر پختو نخوا کے علاوہ کسی بھی صوبے نے بلا تفریق احتساب کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ صوبے میں جرم ،جرم نہیں رہا، غریب دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے، شہباز شریف نے خوشی سے نہیں بلکہ پنجاب میں صحت، تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر شعبوں میں ناکامی پر اختیارات کو نیچے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :