جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باولر ڈیل سٹین فٹ ہو گئے، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دستیاب

پیر 29 فروری 2016 21:10

جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باولر ڈیل سٹین فٹ ہو گئے، آسٹریلیا کیخلاف ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) پروٹیز ٹیم کیلئے ایک اچھی خبر آگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باولر ڈیل سٹین فٹ ہو گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کیخلاف آنے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

معروف کرکٹ ویب سائٹ’’ کرک انفو‘‘ کے مطابق اس سے پہلے انہوں نے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک مقابلے میں ہفتے کو ویسٹرن پراونس کلب کی طرف سے شاندار باولنگ کی تھی۔

وہ دو ماہ پہلے کندھے کی انجری کی وجہ سے ان فٹ ہو گئے تھے۔میچ سے پہلے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اب بالکل فٹ ہوں اوراپنی فٹنس کے بارے میں پچھلی باتیں بھول چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں تین ہفتے سے فٹنس کیلئے محنت کر رہا ہوں لیکن اب میں مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔