پاکستان نے ٹی ٹونٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی،گرین شرٹس میچز کی سنچری مکمل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

پیر 29 فروری 2016 20:06

پاکستان نے ٹی ٹونٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی،گرین شرٹس میچز کی سنچری ..

اسلام آباد۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، گرین شرٹس نے ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ میچز کی سنچری مکمل کر لی اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اس سے قبل بھی سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ ہی اس نے کیریئر کے سو میچز مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ سو میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

گرین شرٹس نے کھیلے گئے 99 میچز میں 57 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 39 میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ 88 میچز کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ 84 میچز کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ 81، 81 میچز کھیل کر مشترکہ طور پر چوتھے، سری لنکا 78 میچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :